Swat

پارڑئی، سرکاری سکول کے استاد کا طالب علم پر شدید تشدد

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے گورنمنٹ ہائی سکول پارڑئی میں استاذ نے چھٹی جماعت کے طالب علم کو شدید تشدد کا نشانہ بناکر ہسپتال پہنچا دیا۔ پولیس نے استاد کے خلاف ایف آئی آر درج کردی۔سعید اللہ ولد محمد رحمان نے پولیس کو بتایا کہ اس نے سکول کا کام ٹھیک طرح یاد نہیں کیا تھا جس پر سائنس کے استاد صفدر شاہ نے اس پر ڈنڈوں کے ذریعے شدید تشدد کیا جس کی وجہ سے اس کے جسم کے مختلف حصے زخمی ہوئے ہیں۔ بچے کو بعد میں طبی امداد کے لئے بریکوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں