(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سوات میں ریٹائرڈ ہونے والے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس سوات میں ریٹائرڈ ہونے والے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز محمد اسحاق اور جمیل احمد کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکاونٹس سوات نشاد علی، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سوات ساجد خان سمیت دیگر آفیسرز اور اہلکاروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی اے نشاد علی، ڈی اے او ساجد خان،بسوات اڈیٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین مشتاق احمد اور ذیشان احمد نے ریٹائرڈ ہونے والے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسرز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ محکمہ کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔
