Swat

سوات، سیلاب میں دس ہزار مکان اور دکانوں کو نقصان پہنچا ہے، فراز احمد مغل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کُل دس ہزار مکانات اور دکانوں کو حالیہ سیلاب سے نقصان پہنچا ہے۔ عوام کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ صوبائی حکومت متاثرین کی بحالی اور امداد کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ متاثرین کے ساتھ آخری وقت تک کھڑے ہونگے۔ علی امین نے کہا ہے کہ متاثرین کی بحالی کیلئے ترقیاتی کاموں کو بھی قربان کرنا پڑا تو دریغ نہیں کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز احمد مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس روز سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہوں اور سوات، بونیر، شانگلہ اور صوابی سمیت تمام علاقوں میں وزیر اعلی علی امین کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں موجود ہوں اور حکومتی نمائندوں کے ساتھ تمام تر بحالی اور امدای کاموں کا جائزہ لے رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق سوات میں دس ہزار عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں