(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں جائیداد کے تنازع پر دو الگ واقعات میں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے واقعات میں چار افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ تھانہ کالام کی حدود میں واقع علاقہ پلوگاہ، مٹلتان میں جائیداد کے تنازع پر دو رشتہ دار گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں فریق اول سے میر عالم ولد صمد خان، فریق دوم سے قاسم خان ولد مرزا خان جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او تھانہ کالام نے پولیس جوانوں کے ہمراہ موقع پر فریقین سے 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد میں فریق اول سے اکرام شاہ ولد صمد خان، روزی خان ولد گجر خان، ملک امان ولد صمد خان، ہاروت ولد امیر خان، عبد الکریم ولد محمود خان، مصیر خان ولد امیر باچا ساکنان برمٹلی مٹلتان شامل ہیں، جبکہ فریق دوم سے بخت روان ولد عمر خان، حبیب خان ولد انزا خان، زید ولد عمر خان ساکنان چراٹ مٹلتان شامل ہیں۔کبل کے علاقہ شلہنڈ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں چالیس سالہ حبیب خان اور پینتیس سالہ قابل خان جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
Swat
