Swat

سوات، زرعی یونیورسٹی کے سینٹ کا چوتھا اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) زرعی یونیورسٹی سوات کے سینٹ کا چو تھا اجلاس زیر صدارت وزیر زراعت میجر (ر) محمد سجاد بارکوال منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز سیلاب کے شہدا کے لئے دعائے مغفرت سے کیا گیا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکریٹری محمد نعیم خان، ایم پی اے سلطان روم خان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان، جسٹس محمد اقبال خان، سپیشل سیکرٹری محکمہ زراعت سید محمد سہیل، سمینہ درانی ڈائریکٹر فنانس ہائر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد، ارشد علی ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، جاوید اقبال ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اعلی تعلیم، محمد طارق ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ایسٹیبلشمنٹ حکومت خیبر پختونخوا اور اکبر خان ایڈوائزر ایسٹیبلشمنٹ اینڈ فنانس زرعی یونیورسٹی سوات نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی کی چھے سو چھپن میلین روپے سے زائد سر پلس بجٹ برائے سال 2025-26 منظور کیا گیا۔ دیگر ایجنڈا نکات میں یونیورسٹی کے تعارف، تاریخی پس منظر، خصوصی پروگرامز، مختلف سکالر شپس پروگرامز، گذشتہ سال میں یونیورسٹی کی کارکردگی، آیندہ منصوبہ بندی، اور تھرڈ پارٹی آڈٹ رپورٹ شامل تھے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں