Swat

ملم جبہ روڈ، ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملم جبہ روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ رات کے وقت اٹھائس سالہ قادر علی ساکن تلیگرام تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا کہ مقابل سمت سے آنے والی پک اپ کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں پک اپ میں موجود دو افراد نام فیض علی ولد عقل جہان سکنہ شیر آباد ، واجد ولد حضرت عمبر سکنہ باترا منگلور جاں بحق اور موٹر کار ڈرائیور قادر علی شدید زخمی ہوگیا، جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں