(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈی ایس پی سرکل مٹہ بخت زادہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ اُو تھانہ مٹہ حبیب سید خان نے پولیس جوانوں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تھانہ مٹہ کو مطلوب ملزم انوار اللہ ولد اکرام ساکن شوخدڑہ مٹہ کے گھر پر پولیس جوانوں اور لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ چھاپہ مارا۔ تھانہ مٹہ کو مطلوب ملزم عدم موجود تھا جبکہ گھر کی تلاشی لینے پر ملزم کے گھر سے 800 لیٹر دیسی شراب، شراب بنانے کے لئے استعمال ہونے والا سامان، ایک عدد رائفل اور ایک عدد پستول برآمد کرلی۔
