(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل کبل کے علاقہ ڈڈھرہ میں موٹر کار اور سوزکی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت دونوں گاڑیوں میں سوار بارہ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں زاہد خان، طلحہ، مفازہ، فاطمہ، دلشاد، عائشہ، زینب، ایان، عریشہ، آرزو اور حورین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔
