Swat

لیویز اہلکاروں کا سیلاب زدگان پر لاٹھی چارج، ویڈیو وائرل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات لیویز لائن کالج کالونی سیدو شریف میں سیلاب زدگان کے لئے قائم وئیر ہاوس میں رش کی وجہ سے لیویز اہلکاروں نے سیلاب زدگان پر شدید لاٹھی چارج کی، جس سے کئی سیلاب زدگان زخمی ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر لاٹھی چارج کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے سوات انتظامیہ اور سوات لیویز کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر سوات کے دفتر سے جاری ہونے والے پریس ریلز میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کے بعد ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں