(باخبر سوات ڈاٹ کام) ثانوی تعلیمی بورڈ سوات کے حالیہ ایف اے، ایف ایس سی نتائج کے خلاف مختلف کالج کے طلبہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کچہری چوک میں سیدو شریف، مینگورہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کیا جس کی وجہ سے اس مصروف روڈ پر دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بورڈ انتظامیہ نے پرچے ہال ہی میں بی ایس پاس کرنے والے افراد سے چیک کروائے ہیں جس کی وجہ سے امتحان دینے والے امیدواروں کو بہت کم نمبر دئے گئے ہیں۔ بعد میں اسسٹنٹ کمشنر، بورڈ کے چیئرمین کے ساتھ مذکرات کے بعد طلبہ نے احتجاج ختم کرکے روڈ ٹریفک کے لئے کھول دی۔
