Swat

قومی تڑون جرگہ کے وفد کا ڈپٹی کمشنر سوات سے ملاقات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت سے ”قومی تڑون جرگہ تحصیل بابوزئی” کے وفد اور مینگورہ بازار کے مختلف انجمنوں کے صدور نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ کاروباری طبقے کے نقصانات اور ریلیف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے ڈپٹی کمشنر سوات کے سامنے اپنے مسائل اور مشکلات تفصیل کے ساتھ پیش کیں اور متاثرہ کاروباروں کی بحالی کے لیے انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی۔ ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سوات نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدام کیے ہیں، جن میں ریلیف، چیکس کی تقسیم اور امدادی اشیا کی فراہمی شامل ہے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی پالیسی کے مطابق متاثرہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔