Swat

دہشت گردی کے خلاف 19 ستمبر کو امن جلسے ہوگا، سوات قومی جرگہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات قومی جرگہ جمعہ19 ستمبر کو مٹہ چوک میں دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف امن جلسے کا انعقاد کرے گا۔ اس بات کا فیصلہ سوات قومی جرگہ کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو زیر صدارت مختیار خان یوسفزئی منعقد ہوا۔ اجلاس میں سوات اور دیر کے سرحدی علاقہ میں طالبان کی آمد اور مختلف جگہوں پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ طالبان کی آمد اور فورسز کی چیک پوسٹوں کے خلاف 19 ستمبر کو بعد نماز جمعہ مٹہ چوک پر امن جلسہ ہوگا، جس میں تمام سیاسی جماعتوں، تنظیموں کے کارکن اور قائدین شرکت کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔