(باخبر سوات ڈاٹ کام) والی سوات کی شاہی حویلی کے حوالے سے جرگہ فیصلہ کے مطابق شاہی خاندان نے چالیس کروڑ روپے سے زائد کے چیک جرگہ ممبران کے حوالے کردئیے۔ دو ماہ قبل صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی اور شاہی خاندان کے درمیان تنازع پیدا ہوا تھا۔ والی سوات کے بنگلہ کے حوالے سے جرگہ نے اپنا پہلا فیصلہ مورخہ 3 اگست 2025ء کو سنا یا تھا، جس میں زمین کی قیمت کا تعین کیا گیا تھا اور عمارت کی قیمت بعد میں مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جرگہ کے حکم پر فریق اول اور دوم نے اپنے انجینئروں کی مدد سے قیمت کا تعین کیا، جس میں بہت فرق تھا۔ لہذا جرگہ فیصلہ کے مطابق جرگہ نے تیسرے انجنیئر کی مدد سے قیمت کا تعین کیا، جس کے مطابق لینٹر 12967 مربع فٹ کی قیمت فی فٹ 6500 روپے مقرر کی گئی جس کے مطابق عمارت کی کل قیمت 84285500 روپے بنتی ہے، جبکہ زمین کی قیمت 318289140 روپے مقرر ہے۔ دیگر اخراجات کی متفرق رقم 3911000 روپے مقرر کی گئی ہے جس کے بعد فریق اول، فریق دوم کو کل 406485640 روپے ادا کریگا۔ فریق اول نے فریق دوم کے نام چیک نمبر 2049494348 مسلم کمرشل بنک سیدو شریف برانچ مبلغ 140,000,000 مورخہ 20/9/2025 اورچیک نمبر 2049494355 مبلغ 266485640 مورخہ 05/11/25 مسلم کمرشل بنک سیدو شریف دئے ہیں۔ جرگہ فیصلہ کے مطابق تمام رقم وصول ہونے کے بعد فریق دوم فریق اول کو انتقال، رجسٹری کریگا اور مکمل قبضہ بھی دے گا۔
