(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل کونسل بابوزئی کے اجلاس میں منتخب بلدیاتی نمائندوں نے صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور ممبران اسمبلی کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دھرنے کا اعلان کر دیا۔ اجلاس سپیکر ضیاء الحق تاجک کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں میئر شاہد علی خان، کونسل ممبران، پولیس افسران اور مختلف محکموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں ٹی ایم او بابوزئی سمیت بعض افسران کی غیر حاضری پر سخت تنقید کی گئی۔ میئر شاہد علی خان نے انہیں غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندوں کو نظرانداز کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ اجلاس میں امن و امان، تجاوزات آپریشن، منتخب نمائندوں کی گرفتاری، ٹرانسپورٹ کی منتقلی اور انتظامیہ کے رویے سمیت متعدد عوامی مسائل پر تفصیلی بحث کی گئی۔ میئر شاہد علی خان نے اپنے خطاب میں صوبائی حکومت، چیف سیکرٹری، ممبران اسمبلی اور ضلعی انتظامیہ کو تجاوزات کے نام پر ہونے والی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈی سی سوات کو سوات میں سیاحت کی تباہی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ سوات دشمن افسران کو یہاں تعینات کیا جا رہا ہے ۔۔
