Swat

شاہی محل تنازع، فریقین کے درمیان دوبارہ جھڑپ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں والئی سوات کے شاہی محل پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی اور شاہی خاندان کے درمیان دوبارہ چھڑپ ہوئی۔ فضل حیکم کے بھتیجوں اور ان کے ساتھ مسلح افراد نے والئی سوات کے شاہی محل کے مین گیٹ کو توڑا اور شاہی خاندان کو گالیاں دیں۔ اس سے پہلے جھڑپ کے بعد دونوں فریقین نے جرگہ کو اختیار دیا تھا کہ وہ جرگہ کے فیصلہ کو تسلیم کریں گے۔ جرگہ نے جب فیصلہ سنایا تو اس وقت فریقین نے اس کو تسلیم کیا تھا۔ اب گذشتہ روز صوبائی وزیر فضل حکیم فریق نے اچانک اعلان کرکے جرگہ کا فیصلہ ماننے سے انکار کردیا، جس کے بعد شاہی خاندان نے شاہی حویلی کے گیٹ کو بند کرکے تالہ لگادیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھاجا سکتا ہے کہ ایک سرکاری گاڑی میں فضل حکیم کے بھتیجے مسلح افراد اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ آتے ہیں، پہلے شاہی حویلی کے ملازمین کو زدوکوب کرتے ہیں اور پھر گیٹ اور تالے توڑ کر شاہی خاندان کو گالیاں دیتے ہیں۔ آخری اطلاعات تک پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

تبصرہ کریں