(باخبر سوات ڈاٹ کام) اہل کانجو ٹاون شپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سوات کے حسین وجمیل علاقہ کانجو کے پہاڑوں کے دامن میں قائم کانجو ٹاؤن شپ کے قدرتی حسن اور رعنائیوں سے انکار نہیں کیاجاسکتا، لیکن اس کی خوبصورتی میں مزید جدت لانے کے لئے متعلقہ حکام اور حکومت کی طرف سے جو کردار ادا کرنا چاہیے تھا، وہ ادا نہ ہونے کی وجہ سے کانجو ٹاؤن شپ ترقی کے بجائے تنزل کی طرف سے جا رہا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کانجو ٹاؤن دیگر رہائشی منصوبوں کے نسبت انتہائی پسماندگی کی طرف رواں دواں ہے، جس کی تمام تر ذمہ داری موجودہ پی ڈی سمیت سیاستدان پر عائد ہوتی ہے، جو اس اہم منصب پر قائم رہے ہیں۔ ان ذمہ داروں سے ان عوامی نمائندوں کو بھی بری الذمہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔
