(باخبر سوات ڈاٹ کام) زرعی یونیورسٹی سوات میں ’’پیس بلڈنگ‘‘ کے نام سے سیشن کا انعقاد ہوا۔ سیشن ہائیر ایجوکیشن، آرکائیوز اینڈ لائبریری ڈیپارٹمنٹ اور کے پی سینٹر آف ایکسیلنس آن کاونٹرنگ وایبرنٹ ایکسٹریمزم کی ہدایت پر یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں ”دیر پا امن کے لئے جامع طرز حکمرانی” کے موضوع پر منعقد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان تھے، جبکہ فیکلٹی، سٹاف اور طلبہ نے سیشن میں شرکت کی۔ اکبر خان ایڈوائزر اسٹیبلشمنٹ ایڈوائزر فنانس یونیورسٹی نے ”گورننس” کے موضوع پر اظہارخیال کیا جس میں گورننس کی تاریخ اس کے جدید تصورات، گڈ گورننس، انسانی حقوق، شفافیت اور قانون کی حکمرانی پر روشنی ڈالی گئی۔ اس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر فرمان اللہ نے قرآنی تصورات کی روشنی میں اس کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اپنے اختتامی کلمات میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان نے انتظامات اور قابل قدر بصیرت کو سراہا۔ انہوں نے انصاف اور منصفانہ اور موثر تقسیم کے ساتھ ساتھ وسائل کے استعمال، جامعیت اور فیصلہ سازی، باہمی مکالمے، امن اور گڈ گورننس کے ضروری عناصر کے طور پر شرکت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
