سوات، سیاحت بارے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت اہم اجلاس
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر کی زیر صدارت سوات میں موسم سرما میں سیاحوں کی سہولیات اور ٹریفک مسائل اور پائیدار ترقی اور منصوبہ بندی سے متعلق اہم اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) سوات نعمان علی شاہ، TMO بابوزئی نے شرکت کی۔ اجلاس کے موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے کا کہنا تھا کہ سوات کے تمام سیاحتی مقامات کی ترقی سے نہ صرف مقامی معیشت کو فروغ ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے جس کی بدولت امن وامان کی فضا پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پائیدار سیاحت کو فروغ دے کر علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو بڑھایا جائے۔ کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر باہمی مشاورت اور ماحول دوست حکمت عملی کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، تاکہ سوات کی خوبصورتی کو محفوظ رکھتے ہوئے عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ کمشنر ملاکنڈ عابد وزیر نے مزید کہا کہ سیاحوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سوات کے سیاحتی مقامات ہر سیاحون کے لئے ہر قسم کی سہولیات موجود ہونی چاہئیں۔
متعلقہ خبریں
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
