Swat

جہان آباد شخوڑئی، نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک شخص قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تھانہ منگلور کی حدود میں واقع علاقہ جہان آباد، شخوڑئی، میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق محترم شاہ ولد بحر العلوم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرکے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں