Swat

قمبر، فریقین کے جھگڑے میں ایک شخص چاقو کے وار سے قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ قمبر میں فریقین کے مابین جھگڑے میں چاقو کی وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق قمبر رحیم آباد ایلم سی این جی کے قریب مراد ولد شریف خان، لیاقت ولد شیر علی ساکنان قمبر اور کامران ولد زور محمد خان ساکن محلہ پیر خیل کے مابین کسی تنازع پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑے ہی میں مراد کے چاقو کے وار سے کامران شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں