Swat

سوات، امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کی خاطر پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر اور ڈی پی او سوات محمد عمر خان کے احکامات کے مطابق ضلع سوات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، سماج دشمن عناصر و دیگر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے تحصیل مٹہ تھانہ شہیدانوں وینئی چپریال کے دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں ایس پی سی ٹی ڈی پیر زر بادشاہ کی نگرانی میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ایس ایچ اُو محمد زیب خان، سی ٹی ڈی اور سوات پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا۔ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران انہوں نے ممکنہ پناہ گاہوں اور ٹھکانوں کی چھان بین کی۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا مقصد علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔