Swat

بریکوٹ قومی جرگہ کا ڈی سی سوات سے ملاقات

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت سے بریکوٹ قومی جرگہ کے نمائندہ وفد نے سابق ڈائریکٹر انفارمیشن نورالہادی اور عجب خان کی سربراہی میں اُن کے دفتر کے کانفرنس روم میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی امن و امان، سیکورٹی کی صورتحال، سماجی و معاشی ترقی اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔بریکوٹ قومی جرگہ کے وفد میں نورالہادی، بختیار خان، عجب خان، واحد کرم خان سمیت جرگہ کے دیگر سرکردہ مشران شامل تھے۔ وفد نے ضلعی انتظامیہ کی توجہ دریائے سوات میں غیر قانونی مائننگ، تجاوزات، بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ، بریکوٹ ہسپتال میں سہولیات کی کمی، سیلاب متاثرین کی بحالی، نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان، چوری اور ڈکیتیوں کے واقعات، پولیس گشت اور چیک پوسٹس کی بحالی جیسے اہم عوامی مسائل کی جانب مبذول کرائی۔ ملاقات کے دوران علاقے میں دیرپا امن و امان کے قیام اور خطے کی پائیدار خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں