Swat

سیدو ہسپتال، ایم ٹی آئی کے نفاذ کے خلاف اجلاس

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز میں ایم ٹی آئی کے نفاذ کے خلاف مشترکہ اجلاس سیدو شریف میں زیر صدارت صدر ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن عبدالرحیم منعقد ہوا جس میں سٹی میئر شاہد علی خان، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں، سول سوسائیٹی کے ارکان، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس یونین کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر فضل حکیم کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بحالی کے بارے بات کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا اور ان سے اس بات کی توقع کی کہ وہ آئندہ بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اجلاس میں سوات کے منتخب اراکین اسمبلی سے اپیل کی گئی کہ وہ ایک ہفتہ تک شرکا اجلاس سے اس حوالے سے ملاقات کریں، تاکہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو سکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈی ایچ کیو کی بحالی اور اس وقت تک ایم ٹی آئی کے نفاذ کے خلاف اآج بدھ سے ڈاکٹرز اور دیگر پیرا میڈیکس کالی پٹیاں باندھ کر علامتی ہڑتال کریں گے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں