Swat

ڈی پی او سوات کی نگرانی میں ماندور و ملحقہ علاقہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات محمد عمر خان کی نگرانی میں سرکل مٹہ کے دور افتادہ پہاڑی علاقہ ماندور اور ملحقہ علاقوں میں امن و امان کے قیام اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنا اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کرنا تھا۔ آپریشن میں ایس پی سی ٹی ڈی پیر زر بادشاہ، ایس پی اپر سوات شوکت علی، ڈی ایس پی سید احمد، ڈی ایس پی نصیر باچا، متعلقہ ایس ایچ اوز، ایلیٹ فورس اور آپریشن پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا۔ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے خود فرنٹ لائن پر رہتے ہوئے پولیس جوانوں کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں حصہ لیا۔آپریشن کے دوران مشتبہ مقامات، ممکنہ پناہ گاہوں اور ٹھکانوں کی تلاشی بھی لی گئی۔

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔