(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ اینزرو ڈاگ، بیاکن میں نامعلوم افراد کے پولیس ٹیم پر حملے میں سوات لیویز کا اہلکار شہید ہوگیا۔ دو خواتین اور ایک لیویز اہلکار پر مشتمل سہ رکنی ٹیم علاقہ میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی تھی۔ دونوں خواتین اس پہاڑی علاقہ کے ایک گھر کے اندر بچوں کو قطرے پلانے گئے اور لیویز اہلکار عبدالکبیر باہر کھڑا رہا۔ اس دوران نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقع کے بعد بڑی تعداد میں پولیس نے علاقہ میں ملزمان کی تلاش میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بعد میں شہید اہلکار کو آبائی قبرستان خریڑئی مٹہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔
