(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل خوازہ خیلہ کے تھانہ فتح پور کی حدود میں واقع علاقہ دہیہ ڈنڈ میں شوہر نے بھائی کے ساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی پر شوہر کریم نے اپنے بھائی شیر علی سے مل کر بیوی مسماۃ شاد بی بی پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے مقتولہ کے دیور شیر علی کو گرفتار کرلیا اور مرکزی ملزم تاحال فرار ہے۔
Swat
