Swat

شاہی حویلی تنازع، شاہی خاندان کی جانب سے رقم مقررہ وقت سے پہلے جرگہ کے حوالہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) والی سوات کے شاہی حویلی کے حوالے سے جرگہ فیصلہ کے مطابق 40 کروڑ 64 لاکھ روپے کی رقم جرگہ کی مقرر کردہ مدت سے پندرہ دن پہلے جرگہ کو جمع کرادی۔ والی سوات کی شاہی حویلی میں سابق صوبائی وزیر فضل حکیم نے گھر بنایا تھا اور زمین لی تھی، جس پر ایک جرگہ بنا اور جرگے نے فیصلہ سناتے ہوئے یہ رقم ٖفضل حکیم خان یوسفزئی کو دینے اور ان کو گھر اور زمین شاہی خاندان کے حوالہ کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ رقم ملنے کے بعد امکان ہے کہ جرگہ آج فضل حکیم خان یوسفزئی کو گھر خالی کرنے کے لئے مدت دے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں