Swat

سابق وزیر ڈاکٹر امجد علی کے خلاف انکوائری کا آغاز

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سابق صوبائی وزیر امجد علی المعروف ڈاکٹر امجد علی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور اپنے محکمہ میں غیر قانونی طریقے سے رشتہ داروں کو بھرتی کرنے پر نیب نے انکوائری شروع کی ہے۔ اس سلسلے میں نیب نے ڈاریکٹر خیبر پختون خوا ہاؤسنگ اتھارٹی کو خط لکھا ہے جس میں ان سے پوچھا گیا ہے کہ آپ نے ڈاکٹر امجد علی کے رشتہ داروں کرامت علی ولد مبارک علی، عظمت علی خان ولد وحید خان، وہاب خان ولد وحید خان، طارق عزیز ولد فضل وحید، ناصر خان ولد فضل خالق، عبد الحمید خان ولد عظیم بخت، احمد خان ولد قباد خان، عدنان خان ولد شیر بہادر، محمد سلیمان ولد فرمان علی،وسیم حیدر خان ولد راجہ غلام حیدر، عبداللہ ولد سردار علی، امین اللہ ولد محمد رحمان شوکت علی ولد مظفر علی، سعد خان ولد احسان علی، کامران علی ولد اشرف علی، اسلام علی ولد اکرام علی، احمد علی ولد امجد علی، محمد سراج وزیر (لیگل ایکسپرٹ)، نورالامین (ورک چارج)، محمد جواد اور محمد اسحاق (لیگل ایکسپرٹ) کو کون سے قانون کے تحت بھرتی کیا ہے؟ درج ذیل افراد کی مکمل سروس فائلوں کی تصدیق شدہ نقول فراہم کی جائیں۔ خط میں ڈاریکٹر جنرل کو کہا گیا ہے کہ تنخواہوں کی تفصیلات (جدولی شکل میں) اور دیگر مراعات مثلاً POL، میڈیکل ری ایمبرسمنٹ، TA/DA، ہاؤس بلڈنگ/ کار لون (اگر کوئی ہو)، سرکاری غیر ملکی دورے (اگر کوئی ہوں) وغیرہ تقرر کرنے والی اتھارٹی کی تفصیلات مع بھرتی کے طریقہ کار۔سلیکشن کمیٹی کے اجلاسوں کی کارروائی (منٹس آف میٹنگز)۔سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن، مذکورہ تمام افراد کے آفس آرڈرز، کوئی دیگر معلومات یا ریکارڈ جو اس معاملے سے متعلق ہو۔ مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ فراہم کردہ معلومات کی درستگی کو یقینی بنایا جائے۔ حقائق کو چھپانا یا غلط بیانی کرنا قومی احتساب آرڈیننس 1999ء کی دفعات کے تحت سزا کے قابل جرم تصور کیا جائے گا۔ نیب نے خط میں لکھا ہے کہ یہ معلومات آج 21 اکتوبر کو دوپہر دو بجے نیب کے صوبائی دفتر میں پہنچ جانی چاہئیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر امجد علی کا تعلق سوات کے علاقہ شموزئی سے ہے۔ سیاست سے پہلے ان کی گاؤں میں جڑی بوٹی کی چھوٹی سے دکان تھی اور بعد میں وہ بغیر لائسنس کے ڈسپنسر کا کام غیر قانونی طور پر کرتے تھے اور ویسپا سکوٹر پر لوگوں کے گھروں میں ان کا علاج معالجہ کرنے جاتے تھے۔ ان کے والد سرکاری سکول میں استاد تھے۔ تین بار ایم پی اے منتخب اور دو بار وزیر بنے کے بعد آج کل ان کے اندرون ملک اور بیرون ملک قیمتی اثاثے ہیں اور ان کی بیوی بچے امریکہ میں رہتے ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔