(باخبر سوات ڈاٹ کام)والی سوات کے شاہی محل کے حوالے سے جرگہ نے آخری فیصلہ سناتے ہوئے سابق صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی کو جرگے کی تعین کردہ رقم لینے، شاہی محل میں اپنی زمین کا انتقال شاہی خاندان کے نام کرنے اور شاہی محل میں بنایا گیا گھر دو ماہ میں خالی کرنے اور قبضہ شاہی خاندان کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ منگل کو مینگورہ کے مقامی ہوٹل میں جرگے کے مشر عبدالرحیم نے جرگے کے دیگر ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس میں جرگے کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اب 5 نومبر 2025ء جرگہ نے فریق اول (شاہی خاندان) کو رقم کی ادائیگی کے لئے تاریخ دی تھی۔فریق اول نے مقررہ تاریخ سے پندرہ دن پہلے مورخہ 20/10/25 کو تمام رقم 406485640 کی یکمشت چیک جرگے کے حوالہ کی۔ اب اس جرگے کا فیصلہ ہے کہ فریق دوم (فضل حکیم خان یوسفزئی) آج ہی اکر زمین کا انتقال فریق اول کو کرکے اپنی رقم وصول کریں۔ جرگہ فریق دوم کو گھر خالی کرنے کے لئے دو ماہ مورخہ 22/12/2025 تک کا وقت دیتا ہے کہ مقررہ تاریخ تک وہ گھر خالی کرکے قبضہ دوسرے فریق کے حوالے کردیں۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
