Swat

سوات، سوتیلے بھائی کے ہاتھوں بہن اور بھانجا قتل، ماں زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقے کوٹ میں سوتیلے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنی بہن اور کمسن بھانجے کو قتل کر دیا، فائرنگ کی زد میں آ کر ملزم کی سوتیلی ماں زخمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق ملزم سکندر عرف شکیل ولد نادر خان سکنہ سالنڈہ منگلور نے گھریلو تنازع پر اپنی 23 سالہ بہن مسماۃ (ث) زوجہ رحمت اللہ سکنہ کوٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ اور اس کی گود میں موجود تین سالہ بیٹا فیاض موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے دوران ملزم کی سوتیلی ماں بھی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ریسکیو 1122 اہلکاروں نے لاشوں اور زخمی خاتون کو منگلور سول اسپتال منتقل کیا، جہاں سے زخمی خاتون کو سیدو شریف اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ پولیس نے زخمی خاتون کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا نتیجہ بتایا جا رہا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔