Swat

سوات، مختلف تھانوں کے ایس اوز کا تبادلہ کردیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا گیا۔ فضل رحیم خان کو رحیم آباد سے تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ بنڑ، مجیب عالم خان کو مٹہ سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد جبکہ جاوید اقبال کو بنڑ سے تبدیل کرکے ایس ایچ او تھانہ مٹہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ تبادلے محکمانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کیے گئے ہیں۔ نئے تعینات ہونے والے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوامی خدمت، جرائم کی روک تھام اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں