(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل کبل کے تھانہ شاہ ڈھیرئی کی حدود میں واقع علاقہ ٹانچکئی میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عزیز الرحمان ولد شیر رحمان نے گھریلو ناچاقی پر وقتی تکرار کے بعد بیوی مسماۃ (ت) پر خنجر سے وار کئے اور فرار ہوگیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کرکے مقتولہ کے بھائی حضرت علی کی مدعیت میں رپورٹ درج کرکے قاتل شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا۔
Swat
