(باخبر سوات ڈاٹ کام) مٹہ میں قتل کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو موت کی سزا سنائی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج مٹہ محمد اسحاق نے 2023ء سے زیرِ سماعت قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے محمد حنیف ولد بخت روان ساکن گامسیر کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ یہ مقدمہ تھانہ مٹہ میں علت نمبر 580 بمورخہ 18 جولائی 2023ء کو درج کیا گیا تھا، جس میں ملزم محمد حنیف پر الزام تھا کہ اس نے رحم داد ولد بخت زادہ ساکن گامسیر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
