Swat

رحیم آباد، مسجد کی حدود میں قاری کی بچے کے ساتھ بدفعلی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں مدرسہ کے قاری نے سات سالہ معصوم بچے کے ساتھ مسجد میں بدفعلی کا ارتکاب کیا۔ رحیم آباد پولیس کے مطابق بچے (ح) نے والد کے ساتھ تھانہ آکر رپورٹ کی کہ میں گھر سے کھیلنے کے لئے نکلا تو قاری واجد مجھے ہاتھ سے پکڑ کر مسجد صدیق اکبر، زولاڈھیر تختہ بند لے گیا اور میرے ساتھ بدفعلی شروع کی۔ چیخ و پکار پر اس نے جیب سے چاقو نکالا اور مجھے کہا کہ اگر آواز نکالی تو تمہیں قتل کردوں گا۔ میرے ساتھ مسجد میں بدفعلی کے بعد اس نے مجھے چھوڑ دیا۔ ایس ایچ او مجیب عالم خان کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے ملزم کی پہچان کرلی گئی ہے اور جلد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا جائیگا۔ ملزم کے خلاف تھانہ میں دفعہ 376, 506 اور 53 چائلڈ پروٹیشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس سے پہلے بھی ملزم مختلف علاقوں میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرچکا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں