Swat

سوات، معذور پولیس اہلکاروں میں آر پی او ملاکنڈ کے ہاتھ ویل چیئرز تقسیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ شیر اکبر نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران زخمی پولیس اہلکاروں اور معذور اہلکاروں کے اہلِ خانہ میں ویل چیئرز تقسیم کیں۔ یہ ویل چیئرز ان پولیس اہلکاروں کے لیے مہیا کی گئی ہیں، جو ڈیوٹی کے دوران یا مختلف حادثات کا شکار ہو کر مستقل معذوری کا سامنا کر رہے ہیں۔ تقریب میں ملاکنڈ ڈویژن کے پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندان والوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آر پی او ملاکنڈ شیر اکبر نے کہا کہ آئی جی پی ذوالفقار حمید پولیس فورس کے تمام اراکین کی بہبود اور فلاح کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زخمی اہلکاروں نے ملک و قوم کی سلامتی کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالا ہے، ان کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔