(باخبر سوات ڈاٹ کام) مسجد میں معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے قاری کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ تختہ بند میں ایک قاری نے سات سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی، جس کے خلاف بچے کے والد نے پولیس میں رپورٹ درج کی تھی۔ ایس ایچ او مجب عالم خان کے مطابق رپورٹ کے بعد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی پہچان قاری واجد علی ولد گگل رحمان ساکن اوڈیگرام کے نام سے ہوئی جس کے بعد پولیس نے چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔
