(باخبر سوات ڈاٹ کام)قکانجو میں امن کمیٹی (وی ڈی سی) کا قتل دہشت گردی نہیں بلکہ یہ قتل مرغیوں کی رقم کے تنازع پر کیا گیا جس کا ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز امن کمیٹی کے سابق ممبر مفتاح الدین کو نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا اور پولیس نے اس کودہشت گردی سمجھ کر تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور تفتیش سے ملزم کا پتہ لگایا اور ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کیا۔ ملزم محمد بادشاہ ولد بحری بوستان ساکن تیلی آباد کانجو نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈیڑھ سال قبل مقتول نے مرغ ڈیلر انور خان سے مرغی منڈی بائی پاس روڈ مینگورہ میں مبلغ 1 لاکھ 86 ہزار روپے کے مرغ لیکر (ملزم محمد بادشاہ ولد بحر بوستان ) نے رقم ادا کرنے کی ذمہ داری لی تھی۔ قاتل (محمد بادشاہ ) نے کئی بار مقتول (سابقہ وی ڈی سی ممبر ) سے رقم ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن مقتول ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا اور رقم ادا نہیں کر رہا تھا۔ اس لئے گذشتہ روز موقع پاکر میں نے اس کو قتل کیا۔
Swat
