Swat

مینگورہ شہر میں چوہوں کی تعداد انسانوں سے زیادہ ہوگئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر میں چوہوں کی تعداد انسانوں سے بڑھ گئی۔ پچھلے چند سالوں سے مینگورہ شہر میں چوہوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اب چوہوں کی تعداد انسانی آبادی سے متجاوز ہوگئی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ہر گھر یا اس کے آس پاس پندرہ سے بیس چوہے موجود رہتے ہیں۔ محکمہ شماریات کے آخری سروے کے مطابق مینگورہ شہر کے ہر گھر میں اوسطا سات افراد رہتے ہیں۔ آخری سروے کے مطابق مینگورہ شہر (تحصیل بابوزئی) کی آبادی 696697 افراد پر مشتمل تھی اور اگر ہر گھر یا آس پاس میں 15 سے لے کر 20 چوہے موجود ہیں۔ اس کے مطابق چوہوں کی آبادی انسانوں سے زیادہ متجاوز ہوگئی ہے۔ سبزی منڈی کے قریب رہنے والے ایک شخص رحمت علی نے مشرق کو بتایا کہ منڈی کے قریب بہت زیادہ اور وزنی چوہے ہیں، جو اکثر اوقات انسانوں پر حملہ کرکے کاٹ لیتے ہیں۔ اس کی وجہ سے رہایشیوں نے اب شام کے بعد گھر سے نکلنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ اس سلسلے میں واسا سوات کے آپریشن منیجر آصف خان نے رابطہ پر بتایا کہ واسا نے چوہوں کے خلاف شہر میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی ہیں، جو روزانہ کی بنیاد پر ان کو چوہے مار دوائی ڈالتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں