Swat

سوات، سوات قومی جرگہ کے رہنما کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقہ شکردرہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما، سابق امیدوار قومی اسمبلی اور سوات قومی جرگہ کے رہنما ممتاز علی خان اور ان کے ساتھیوں کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا۔ دھماکہ میں ممتاز علی خان اور ان کے ساتھی محفوظ رہے اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق ممتاز علی خان بدھ کی صبح ساتھیوں اور محافظوں سمیت حجرے سے نکلے تو کچھ فاصلہ طے کرکے ان کی گازی پر ریمورٹ کنٹرول دھماکہ ہوا۔ اس خاندان کے دس اہم افراد کو اس سے پہلے شہید کردیا گیا ہے۔ ڈی پی او سوات محمد عمر خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس خاندان کے امن کے لئے بہت قربانیاں ہیں اور جلد ہی ملزمان تک پہنچ کر سخت سزا دی جائیگی۔ سوات قومی جرگہ نے سوات قومی جرگہ کے کارندہ کمیٹی کے رکن اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ممتاز علی خان اور ان کے ساتھیوں پر ان کے اپنے گاؤں شکردرہ میں ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے قاتلانہ حملے پر شدید غم و غصے اور برہمی کااظہارکرتے ہوئے اس قبیح و غیر انسانی فعل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سوات قومی جرگہ ایک عرصہ سے اس بات کی نشاندہی کرتا آیا ہے کہ ریاستی سرپرستی میں بھاری اسلحہ سے لیس دہشت گردوں کے جتھے سوات کے پہاڑوں میں براجمان ہوچکے ہیں اور ملاکنڈ ڈویژن بالخصوص سوات کا مستعار امن کسی بھی وقت شدید بدامنی میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ نتیجے میں سوات کے بے گناہ عوام ایک بارپھر دہشت گردی کی آگ میں جھونک دئے جائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔