Swat

بدنام زمانہ منشیات فروش پولیس مقابلہ میں مارا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات پولیس کے ساتھ مقابلہ میں بدنام زمانہ منشیات فروش ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ایک اطلاع پر انہوں نے ملزم فیضان کی موجودگی پر چھاپہ مارا تو پولیس کو دیکھ ملزم نے سیدھی فائرنگ کردی جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ نتیجے میں ملزم فیضان ساکن رحیم آباد ہلاگ ہوگیا۔ ہلاک شدہ بدنام زمانہ جرائم پیشہ ملزم کے خلاف تھانہ رحیم آباد، تھانہ مٹہ، تھانہ بنڑ اور تھانہ کانجو میں کل 15 مقدمات درج درج ہیں، جس میں قتل، اقدام قتل، چوری، منشیات فروشی، پولیس اور خواتین پر حملے کے مختلف مقدمات شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں