Swat

سوات فیض آباد، گیا سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد جھلس گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ فیض آباد کے ایک گھر میں سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں 7 افراد جھلس گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 ٹیم نے سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا، جس میں 6 متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں برن سنٹر پشاور منتقل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز فیض آباد میں سلیمان کے گھر میں سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں محراب عمر (عمر 5 سال)، سلیمان (عمر 30 سال)، عثمان (عمر 11سال)، لبنا (عمر 20 سال، ناہید (عمر 45سال) اور فضیلت (عمر 60 سال) جھلس کر زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے ایمبولنس اور میڈیکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سنٹرل ہسپتال سیدو شریف منتقل کر دیا۔ زخمیوں میں 6 کو تشویشناک حالت میں پشاور برن سنٹر منتقل کر دیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔