Swat

والئی سوات کی پوتی کی وزیر اعلی سے اپیل

(باخبر سوات ڈاٹ کام) والی سوات کی پوتی شہزادی بیگم زیب النساء نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی اور تحریک انصاف کے رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ مینگورہ کے ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کو جرگے کے فیصلے کا پابند بنا دیں کہ وہ جرگہ فیصلہ کے مطابق رقم لیکر والی سوات کی شاہی حویلی کو خالی کرے۔ مینگورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فضل حکیم نے شاہی حویلی کے عقب میں جگہ خرید کر پھر والی سوات کے شاہی حویلی میں داخل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں سوات کا ایک موثر جرگہ بنا جس نے فیصلہ کرکے فضل حکیم کو 23 کروڑ روپے کا فائدہ دیکر ان کو 40 کروڑ 68 لاکھ روپے دینے کا حکم دیا۔ ہم دونوں فریقوں نے جرگے کو تحریری اجازت دی تھی کہ جرگے کا ہر فیصلہ ہم کو منظور ہوگا۔ ہم نے جرگے کے فیصلہ کو من وعن تسلیم کیا۔ جرگے نے دو ماہ میں رقم جرگہ کے حوالہ کرنے کا حکم دیا۔ ہم نے مقررہ میعاد سے پندرہ دن پہلے 40 کروڑ 68 لاکھ روپے کی رقم جرگہ کو دے دی ہے، لیکن فضل حکیم اپنی تحریر اور جرگہ کے فیصلے سے مکر گیا ہے۔ لہذا وزیر اعلیٰ سے درخواست ہے کہ فضل حکیم کو جرگے کے فیصلے کا پابند بنائیں اور تحقیقات کریں کہ اربوں روپے ان کے پاس کہا سے آئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں