Swat

زرعی یونیورسٹی سوات، این ایف سی شیئر اور درپیش چیلنجز بارے یک روزہ سیمینار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)یونیورسٹی آف ایگریکلچر سوات میں “این ایف سی شیئر اور خیبر پختونخوا کو درپیش چیلنجز” کے موضوع پر یک روزہ آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر داؤد جان، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔ ارشد خان، سیکرٹری خیبرپختونخوا حکومت نے موضوع پر اپنے خطاب میں کہا کہ این ایف سی ایوارڈ، خیبر پختونخوا کے تاریخی اور موجودہ حصے اور ضم شدہ اضلاع کی محرومیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انضمام کے بعد سامنے آنے والے ترقیاتی و انتظامی چیلنجز، مالیاتی مسائل، فنڈنگ کی کمی اور خدمات کی فراہمی میں درپیش مشکلات کو تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا کے جائز حصے کی فراہمی نہ ہونے سے صوبے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور اس کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد جاری ہے ۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔