سوات (بیورو رپورٹ) تھانہ مٹہ کے علاقہ گوالیرئی میں پولیس نے دو جعلی ڈرگ انسپکٹروں کو گرفتار کرلیا۔حسین زادہ اور نجیب اللہ ساکنان تحصیل مٹہ علاقہ میں ڈرگ انسپکٹر بن کر میڈیکل سٹوروں سے دس، دس ہزار روپے لے رہے تھے۔ شک ہونے پر کسی دکاندار نے پولیس کو اطلاع دی، جب پولیس نے پہنچ کر تفتیش کی، تو وہ جعلی نکلے۔ اس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
