Swat

سوات، بیرون ملک روزگار دینے کے جھانسے میں نوسرباز کروڑوں لے اڑا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے نوجوانوں کے ساتھ بیرونِ ملک روزگار کے نام پر کروڑوں روپے کا بڑا فراڈ سامنے آ گیا ہے۔ گاؤں ٹوپسین کے رہائشی نوسر باز شیر علی نے سعودی عرب میں ملازمت دلانے کا لالچ دے کر 127 افراد سے ایک کروڑ 28 لاکھ 99 ہزار 930 روپے وصول کیے اور روپوش ہوگیا، جبکہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس اب تک ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متاثرہ نوجوان عدنان باچا نے بتایا کہ ملزم نے ایک معروف سعودی کمپنی میں دودھ اور دہی پیکنگ کے شعبے میں فوری ملازمت اور ویزوں کا جھانسا دیا، جس کی تصدیق بیرونِ ملک مقیم افراد نے بھی کی تھی۔ اس موقع پر حضرت خان، اقرارالحسن، ثاقب خان، بلال اور یاسر حمید سمیت دیگر متاثرہ نوجوان بھی موجود تھے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔