Swat

رشوت ستانی جرم کے ساتھ گناہ بھی ہے، سید نعیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سوات سعید نعیم خان نے کہا ہے کہ کرپشن ایک ایسا ناسور ہے جس سے معاشرے میں بے شمار خرابیاں جنم لیتی ہیں اور اس ناسور کے خاتمے کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کے پروگرام “حال احوال” میں میزبان فضل خالق خان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کے باعث حق دار کا حق چھین لیا جاتا ہے اور ایسے عاقبت نااندیش اقدامات معاشرے میں ناانصافی، بداعتمادی اور انتشار کو جنم دیتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ رشوت ستانی نہ صرف ایک سماجی برائی ہے، بلکہ اسلامی تعلیمات کے مطابق رشوت لینے اور دینے والے دونوں پر سخت وعید ہے۔ سعید نعیم نے کہا کہ کرپشن کے خلاف قانونی اقدامات اسی وقت مؤثر ہوسکتے ہیں جب عوام، ادارے اور حکومتی نظام یکساں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، محض قوانین بنانا کافی نہیں بلکہ ان پر سختی سے عمل درآمد بھی ضروری ہے۔

اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔