Swat

ڈی سی سوات کی ہدایات پر مٹہ حادثہ کے زخمیوں کی عیادت

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی خصوصی ہدایات پر مٹہ کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر مٹہ محمد ادریس خان اور ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مٹہ ڈاکٹر اکرام خان موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیتے رہے اور زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی امداد کی نگرانی کی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچتے ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے انہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں ضروری علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر مٹہ محمد ادریس خان نے ہسپتال میں موجود طبی عملے کو ہدایت کی کہ تمام زخمیوں کو بروقت، مؤثر اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں