Swat

سوات، مختلف حادثات، چار افراد زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تحصیل کبل اور چارباغ کے علاقوں میں دو مختلف حادثات پیش آئے، جن میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ تحصیل کبل کے علاقے نصرت میں دو موٹر سائیکلوں کے تصادم سے ادریس (15 سال)، حمید اللہ (18 سال) اور اسلم (20 سال) زخمی ہوئے، جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال کبل منتقل کیا۔ اسی دوران تحصیل چارباغ کے علاقے آلہ آباد میں 8 سالہ اویس کا پاؤں موٹر سائیکل کے پہیے میں پھنس گیا، جسے موقع پر علاج کے بعد سول ہسپتال منگلور منتقل کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں