(باخبر سوات ڈاٹ کام)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سوات کے صدر سلیم خان کی کوششوں اور مسلسل رابطہ کاری کے نتیجے میں صدرِ پاکستان نے خدائی خدمتگار محمد ہلال خان کے لیے تمغہ امتیاز کی منظوری دے دی، جسے اہلِ سوات ایک بڑے اعزاز کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ پارٹی رہنماؤں اور عوام کا کہنا ہے کہ سلیم خان برسوں سے سوات کی خدمت، تنظیمی مضبوطی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اور یہ کامیابی ان کی محنت کا اعتراف ہے۔ سوات بھر میں اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے اور محمد ہلال خان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
