(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ بحرین میں دریائے سوات پر لگے چیئر لفٹ (ڈولی) میں رات کے وقت خاتون اور بچے سمیت چار افراد پھنس گئے۔ ریسکیو کے ترجمان کے مطابق رات کے وقت ایک خاندان کے چار افراد لفٹ میں دریا عبور کر رہے تھے کہ درمیان میں لفٹ فنی خرابی کی وجہ سے رک گئی۔ ریسکیو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو محفوظ طریقے سے نکال دیا۔
